Premium Content

پی ٹی آئی کا منگل کو خیبر پختونخوا اسمبلی توڑنےکا فیصلہ

Print Friendly, PDF & Email

پشاور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے منگل کو خیبر پختونخوا اسمبلی توڑنےکا فیصلہ کرلیا۔

مزید پڑھیں: https://republicpolicy.com/assamblian-tehleel-ki-tarikh-ka-elan-20-december/

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان عمران خان کی ہدایت کا انتظار کر رہے تھے اور آج انہیں اس حوالے سے ہدایت مل گئی ہے اور  وہ منگل کو اسمبلی توڑنےکی سمری گورنرکو بھیجیں گے۔

 وزیراعلیٰ خیبرپختونخو آئین کے آرٹیکل 112 کے تحت گورنر کو سمری بھیجیں گے، 48 گھنٹوں میں گورنر سمری پر دستخط کریں گے، بصورت دیگر  اسمبلی خود بخود تحلیل ہوجائے گی۔

مزید پڑھیں: https://republicpolicy.com/wazir-alaa-khyber-pakhtunkhawa-ny-assembly/

اس سے قبل عمران خان نے پنجاب اور خیبر پختوانخوا اسمبلیوں کی تحلیل کا اعلان کیا تھا۔ لیکن پنجاب کے گورنر بلیغ الرحمن نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کا کہا تھا ۔ جس کے بعد اسمبلیوں کی تحلیل کا فیصلہ مؤخر کر دیا گیاتھا۔  تاہم، اب وزیر اعلیٰ پنجاب نے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے بعد پنجاب اسمبلی تحلیل کر دی ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos