Premium Content

پنجاب اسمبلی نے 358 ارب روپے سے زائد کے فوری اخراجات کے بجٹ کی منظوری دے دی

Print Friendly, PDF & Email

پنجاب اسمبلی نے مختلف شعبوں کے لیے 358 ارب روپے سے زائد مالیت کے ایک ماہ کے فوری کرنٹ اخراجات کے بجٹ کی منظوری دے دی۔

ایوان میں تحریک مریم اورنگزیب نے پیش کی جس میں کہا گیا کہ تعلیم، صحت اور ملازمین کی تنخواہوں کے شعبوں میں اخراجات کے لیے فوری کرنٹ اخراجات کا بجٹ ضروری ہے۔

اپوزیشن رکن رانا آفتاب احمد خان کے نکتہ اعتراض پر اسپیکر نے واضح کیا کہ مارچ کے ہنگامی بجٹ کی تفصیل ایوان کے سامنے پیش کی جائے گی۔

اجلاس کے دوران وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اپوزیشن بینچوں میں گئیں اور اپوزیشن رکن رانا آفتاب احمد خان سے تبادلہ خیال کیا۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos