لاہور: پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں پلاسٹک بیگز کے استعمال پر پابندی کا اطلاق آج (بدھ) سے کر دیا ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ یہ پابندی پلاسٹک کے تھیلوں کے استعمال، پیداوار، فروخت اور تجارت پر محیط ہے، کیونکہ ان کے ماحول اور انسانی صحت دونوں پر مضر اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
مریم نواز نے ”پلاسٹک کو نہیں کہو“ مہم کے بنیادی مقصد پر روشنی ڈالی ہے، جس کا مقصد ماحولیاتی آلودگی کا مقابلہ کرنا اور ماحول دوست طریقوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔
مریم نواز کا کہنا ہے کہ اس پابندی کا نفاذ سخت ہوگا، جس کے تحت ہوٹلوں، ریستورانوں اور کھانے پینے کی دکانوں میں پلاسٹک بیگ کے استعمال پر پابندی ہوگی ۔
Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.