Premium Content

قلندرز کا دھمال ملتان کو شکست

Print Friendly, PDF & Email

لاہور: پاکستان سپر لیگ 8 میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو 21 رنز سے شکست دے دی۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے ایونٹ کے 20 ویں میچ میں 181 رنز کے تعاقب میں ملتان سلطانز مقررہ 20 اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 159رنز بنا سکی۔

ملتان سلطانز کی جانب سے کیرون پولارڈ 39 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کپتان محمد رضوان 30، شان مسعود19، اسامہ میر 17، رائلی روسو 12، خوشدل شاہ 10 اور ڈیوڈ ملر 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

انور علی 17 اور عباس آفریدی 4 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔

یہ بھی پڑھیں: https://republicpolicy.com/psl-karachi-kings-ki-6-shakist-islambad-united-ki-shandar-fatah/

لاہور قلندرز کی جانب سے راشد خان نے 3 جبکہ زمان خان، حارث رؤف، سکندر رضا اور حسین طلعت نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 189 رنز بنائے۔

لاہور قلندرز کی جانب سے وکٹ کیپر بیٹر سیم 54 اور عبداللہ شفیق 48 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ مرزا بیگ 17، سکندر رضا 14اور کپتان شاہین شاہ آفریدی 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

ڈیوڈ ویزے 15 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔

ملتان سلطانز کی جانب سے انور علی، احسان اللہ، عباس آفریدی اور کیرون پولارڈ نے 2،2 جبکہ ثمین گل نے 1 وکٹ حاصل کی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos