Premium Content

Add

پی ایس ایل: کراچی کنگز کی چھٹی شکست، اسلام آباد یونائیٹڈ کی شاندار فتح

Print Friendly, PDF & Email

راولپنڈی: پاکستان سپر لیگ 8 میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 6 وکٹوں سےشکست دے دی۔ شکست کے بعد کراچی کنگز کے اگلے مرحلے میں جانے کے امکانات ختم ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: https://republicpolicy.com/psl-8-pehla-match-sansni-khaiz-lahore-qalandars-ny-multan/

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے لیگ کے 19 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹد نے 202 رنز کا ہدف آخری اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا۔

عماد وسیم 54 گیندوں پر 2 چھکوں اور 11 چوکوں کی مدد سے 92 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ عرفان خان نیازی نے 30 رنز کی اننگز کھیلی۔اسلام آباد کی جانب سے ٹام کرن نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ فہیم اشرف، رومان رئیس اور حسن علی کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔ اسلام آباد کی بیٹنگ202 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد کے کی پہلی وکٹ 12 رنز پر گر گئی جبکہ ایلکس بھی 62 کے مجموعے پر بولڈ ہو گئے جبکہ رسی وین ڈر ڈوسن بھی 22 رنز بنا کر بولڈ ہو گئے۔تین وکٹیں گرنے کے بعد اعظم خان اور فہیم اشرف نے ذمہ دارانہ انداز سے بیٹنگ کرتے ہوئے ناصرف ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا بلکہ اپنی ٹیم کے لیے جیت کی بنیاد رکھی لیکن جیت سے چند قدم کی دوری پر فہیم اشرف 41 رنز بنا کر رن آؤٹ ہو گئے۔دوسری جانب اعظم خان نے ایک بار پھر شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور انہوں نے 41 گیندوں پر 74 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا۔   یاد رہے کہ پی ایس ایل کے آٹھویں ایڈیشن میں دونوں ٹیموں کے درمیان ہونے والے پہلے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 4 وکٹوں سے شکست دی تھی۔کراچی کنگز اب تک ٹورنامنٹ میں 6 میچ ہار چکی ہے اور صرف دو میں اسے کامیابی حاصل ہوئی ہے، پی ایس ایل 8 میں کراچی کنگز کا اگلے مرحلے میں جانے کا سفر تقریباً اختتام پزیر ہو چکا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

AD-1