بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کا 147واں یوم پیدائش آج ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے۔
وفاقی اور صوبائی دارالحکومتوں میں دن کا آغاز توپوں کی سلامی سے ہوا۔
بانی پاکستان کے یوم پیدائش کی مناسبت سے مختلف سماجی، سیاسی، سرکاری اور غیر سرکاری تنظیموں اور فورمز کی جانب سے خصوصی پروگرام ترتیب دیے گئے ہیں۔
کراچی میں دن کا آغاز بابائے قوم کو 21 توپوں کی سلامی سے کیا گیا جب کہ قائد اور تحریک پاکستان کے دیگر رہنماؤں کے لیے مزار پر فاتحہ خوانی اور قرآن خوانی کی گئی۔
مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی جس کے دوران پاکستان ملٹری اکیڈمی (پی ایم اے) کاکول کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ کے فرائض سنبھالے۔
کمانڈنٹ پی ایم اے میجر جنرل افتخار حسن چوہدری نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا، مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ انہوں نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی درج کئے۔
Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.