کوئٹہ میں پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو ریلوے ہاکی گراؤنڈ میں جلسہ کرنے نہیں دیا۔
پی ٹی آئی کے کارکنوں نے جلسہ گاہ میں داخل ہونے کی کوشش کی ،اس موقع پر کارکنوں کے پتھراؤ اور پولیس کی شیل نگ کے نتیجے میں ڈی ایس پی اور پانچ پولیس اہلکاروں سمیت 14 افراد زخمی ہوگئے۔
زرغون روڈ پر پی ٹی آئی کے کارکنوں نے پولیس اہلکاروں پر گاڑی چڑھانے کی کوشش بھی کی، گاڑی کی ٹکر سے 5 پولیس اہلکار زخمی ہوئے جبکہ دیگر اہلکار بال بال بچ گئے۔
واقعہ پی ٹی آئی کے کارکنوں کے احتجاج کے دوران پیش آیا ، گاڑی کا ڈرائیور پولیس اہلکاروں کی پروا کیے بغیر فرار ہوگیا۔