ملک بھر میں ربیع الاول کا چاند نظر نہیں آیا لہذا یکم ربیع الاول 6 ستمبر بروز جمعہ جب کہ عید میلاد النبی 17 ستمبر کو منائی جائے گی۔
چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں ربیع الاوّل کا چاند کہیں نظر نہیں آیا۔ یکم ربیع الاوّل 1446ھ ہجری 6 ستمبر جبکہ 12 ربیع الاوّل 17 ستمبر کو ہوگی۔
اجلاس چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت ہوا جس میں سپارکو، محکمہ موسمیات، وزارتِ سائنس و ٹیکنالوجی کے نمائندے شریک تھے۔
علاوہ ازیں زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس بھی مقررہ مقامات پر ہوئے۔