غزہ: مغربی رفح میں پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی فوج نے بڑا حملہ کیا ہے، بمباری سے 75سے زائد فلسطینی شہید جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے جن میں اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے۔
اسرائیل نے عالمی عدالت انصاف کا حکم ہوا میں اڑا دیا ،صیہونی فوج نے رفح کے پناہ گزین کیمپ میں بمباری کی جس سے یواین کیمپ میں آگ بھڑک اٹھی ، آتشزدگی کے باعث بڑی تعداد میں شہری جھلس کر شہید ہوگئے جن میں خواتین اور بچے شامل ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے دو ہزار پاؤنڈ وزنی بموں کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں آگ لگی اور بیشتر افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے،جھلسنےکے باعث کئی افراد کی حالت نازک ہے جبکہ شہادتوں کی تعداد بڑھنے کا خدشہ ہے۔
اس حوالے سے ریڈ کراس نے کہا ہے کہ رفح میں واقع اس کے فیلڈ ہسپتال میں لانے والے مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے جبکہ دیگر ہسپتالوں میں بھی بڑی تعداد میں مریضوں کو منتقل کیا جارہا ہے۔
Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.