Premium Content

ریٹائرڈ ججز کو الیکشن ٹریبونل مقرر کرنے بارے صدارتی آرڈیننس کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

Print Friendly, PDF & Email

لاہور: ریٹائرڈ ججز کو الیکشن ٹریبونل مقرر کرنے سے متعلق صدارتی آرڈیننس کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست سماعت کے لیے مقرر ہو گئی۔

جسٹس شمس محمود مرزا صدارتی آرڈیننس کے خلاف تین جون کو سماعت کریں گے، درخواست شہری مشکور حسین نے ندیم سرور ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی تھی۔

درخواست میں وفاقی حکومت ، وزارت قانون سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے، جس میں درخواست گزار نے کہا کہ صدارتی آرڈیننس بدنیتی پر مبنی ہے۔

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ ٹریبونل مقرر کرنے سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ آچکا ہے، اس آرڈیننس کا اطلاق الیکشن 2024 پر نہیں ہوسکتا۔

عدالت سے درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ عدالت صدارتی آرڈیننس کو غیر قانونی، غیر آئینی قرار دے، عدالت پٹیشن کے حتمی فیصلے تک صدارتی آرڈیننس کا اطلاق روک دے۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos