Premium Content

Add

بلاگ تلاش کریں۔

مشورہ

روس جنگ کا خاتمہ چاہتا ہے: پیوٹن

Print Friendly, PDF & Email

روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ روس جنگ کا خاتمہ چاہتا ہے، تمام تنازعات سفارت کاری سے ختم ہوتے ہیں۔

مزید پڑھیں: https://republicpolicy.com/day-of-remembrance-for-all-victims-of-chemical-warfare-30-november/

صحافیوں سے بات کرتے ہوئے روسی صدر پیوٹن نے کہا کہ روس کا مقصد فوجی تصادم کے پہیے کو گھمانا نہیں، اس جنگ کو ختم کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم جنگ کے خاتمے کیلئے جلد کوششیں کریں گے، کئی بار کہا ہے کہ دشمنی کی شدت بلاجواز  نقصانات کا سبب بنتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ روس کی مخالفت کرنے والوں کو یہ احساس جتنی جلد ہو جائے بہتر ہے، روس نے کبھی مذاکرات سے انکار نہیں کیا۔

پیوٹن نے کہا کہ تمام مسلح تنازعات سفارتی اور  مذاکراتی عمل کے راستے سے ہی ختم ہوتے ہیں، تنازعات کے فریق جلد یا بدیر ایک ساتھ بیٹھ کر معاہدہ کرلیتے ہیں۔

مزید پڑھیں: https://republicpolicy.com/us-warns-of-action-if-terrorists-regroup-in-afghanistan/

صدر پیوٹن کا کہنا تھا کہ امریکا کا پیٹریاٹ دفاعی نظام کافی پرانا ہے، روسی ایس 300 سسٹم کی طرح کام نہیں کرتا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

AD-1