Premium Content

Add

روس نے اپنے جوہری ہتھیار پڑوسی ملک بیلاروس میں  منتقل کرنا شروع کر دیے

Print Friendly, PDF & Email

روس نے اپنے جوہری ہتھیار پڑوسی ملک بیلاروس میں  منتقل کرنا شروع کر دیے۔

ماسکو کے دورے کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئےبیلاروسی صدر ایلگزینڈر نے  کہا کہ روسی جوہری ہتھیاروں کی بیلاروس منتقلی شروع ہو گئی ہے تاہم روس کی جانب سے اس بات پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔

واضح رہے کہ مارچ میں روس اور بیلاروس کے درمیان جوہری ہتھیار رکھنے کا معاہدہ طے پایا تھا جبکہ مغربی ممالک کی جانب سے اس معاہدے کی شدید مخالفت کی گئی تھی۔

Don’t forget to Subscribe our channel & Press Bell Icon.

معاہدے کے موقع پر روسی صدر پیوٹن کا کہنا تھا کہ بیلاروس کے ساتھ اس کی سرزمین پر جوہری ہتھیار رکھنے کا معاہدہ کیا گیا ہے، امریکا نے بھی یورپی اتحادیوں کی سرزمین پر جوہری ہتھیار رکھے ہوئے ہیں، روسی اقدام سے جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدوں کی خلاف ورزی نہیں ہوگی۔

یاد رہے کہ روس کا پڑوسی ملک بیلاروس یورپی یونین اور نیٹو کے رکن ممالک پولینڈ لیتھوانیا  کا بھی پڑوسی ہے ۔

آن لائن رپبلک پالیسی کا میگزین پڑھنے کیلئے کلک کریں۔

بیلاروس نے روس کو جوہری ہتھیاروں کے لانچنگ پیڈ کے طور پر اپنی سرزمین پیش کی ہے جبکہ گزشتہ ماہ سے بیلاروسی فوجیوں کو روسی میزائل سسٹم کے بارے میں تربیت کا بھی آغاز کیا گیا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

AD-1