Premium Content

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی وفاقی ہسپتال کے 37 ملازمین کو کورونا ہیلتھ رسک الاؤنس دینے کے حکم کی توثیق

Print Friendly, PDF & Email

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی وفاقی ہسپتال کے 37 ملازمین کو کورونا ہیلتھ رسک الاؤنس دینے کے حکم کی توثیق: رسک الاؤنس دینے کے لیے تازہ سمری پی ایم سیکریٹریٹ بھیجنے کا حکم برقرار رکھا گیا۔

مزید پڑھیں: https://republicpolicy.com/wazeer-e-alaa-punjab-ch-pervaiz-elahi-ne-university-of/

اس سے قبل وزارت صحت نے صدر مملکت کو محتسب کے حکم کے خلاف اپیل دائر کی تھی جس کا فیصلہ صدر مملکت نے ملازمین کے حق میں کرتے ہوئے وزارت صحت کی اپیل مسترد کردی۔ صدر مملکت کا کہنا تھا کہ بدانتظامی ثابت  ہونے پر اپیل مسترد کی جاتی ہے۔

صدرمملکت کا کہنا تھا کہ طبی و غیر طبی عملہ ایک جیسے پر خطر ماحول میں کام کرتا ہے ۔ اس صورت حال میں غیر طبی عملے کو کیسے کورونا رسک الاؤنس سے محروم کیا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ فیڈرل گورنمنٹ پولی کلینک پوسٹ گریجوایٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ، اسلام آبادکے تمام ملازمین کو کورونا رسک الاؤنس دیا گیالیکن  2021ء میں 37 ملازمین کو غیر طبی قرار دے کر الاؤنس سے محروم کردیا گیا۔

مزید پڑھیں: https://republicpolicy.com/corona-ka-naya-varient-bf7-surathal-monitor-kr/

ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے ایجنسی کے باقی 37 ملازمین کو الاؤنس دینے کی سفارش کی تھی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos