Premium Content

صدر نے پاکستان اور برطانیہ تجارتی، اقتصادی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیاہے

Print Friendly, PDF & Email

صدر آصف علی زرداری نے مشترکہ مفادات کے لیے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا ہے۔

وہ پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ سے گفتگو کر رہے تھے جنہوں نے آج اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔

صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان خوشگوار تعلقات ہیں جو کئی سالوں سے اعلیٰ سطحی رابطوں اور عوام سے عوام کے درمیان رابطوں سے مضبوط ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور غربت کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیحات میں سے ایک ہے جس کے ساتھ معیشت کا استحکام جڑا ہوا ہے۔

موسمیاتی تبدیلی کو پاکستان کے لیے ایک سنگین چیلنج کے طور پر اجاگر کرتے ہوئے، آصف علی زرداری نے ہائی کمشنر کو بتایا کہ صوبہ سندھ میں 600,000 ایکڑسے زیادہ رقبے پر مین گروز کے جنگلات ہیں، جو ساحلی ماحولیاتی نظام کو سہارا دیتے ہیں اور ماحولیاتی استحکام میں کردار ادا کرتے ہیں۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos