Premium Content

سکیورٹی فورسز نے گوادر میں جی پی اے کمپلیکس پر حملہ کرنے والے بی ایل اے کے آٹھ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا

Print Friendly, PDF & Email

سکیورٹی فورسز نے بدھ کے روز گوادر کی بندرگاہ کے باہر گوادر پورٹ اتھارٹی (جی پی اے) کمپلیکس میں دراندازی کی کوشش کرنے والے باغیوں کے حملے کو کامیابی کے ساتھ ناکام بنا دیا۔

اس حملے کی ذمہ داری کالعدم بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) نے قبول کی ہے۔

حکام نے بتایا کہ بندوقوں اور بموں سے لیس آٹھ عسکریت پسندوں نے  حملہ کیا۔

سکیورٹی حکام کے مطابق سکیورٹی فورسز نے تیزی سے جی پی اے کمپلیکس کے اطراف کے علاقے کو گھیرے میں لیا اور جوابی کارروائی شروع کی۔

فائرنگ کا شدید تبادلہ آدھے گھنٹے سے زیادہ جاری رہا جس کے نتیجے میں بی ایل اے کے تمام آٹھ باغی مارے گئے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں، بلوچستان کے وزیر اعلیٰ سرفراز نے تصدیق کی کہ آٹھ عسکریت پسندوں کو سیکورٹی فورسز نے ہلاک کر دیا ہے۔

دہشت گردوں سے مقابلے میں پاک فوج کے دو جوانوں بھی شہید ہوئے۔

ڈی جی خان کے رہائشی 35 سالہ سپاہی بہار خان اور خیرپور کے رہائشی 28 سالہ سپاہی عمران علی نے جام شہادت نوش کیا۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos