Premium Content

شارٹ پاکستانی فلم ’نام بدل دینا‘کی کانزورلڈ فلم فیسٹیول کے لیےنامزدگی

Print Friendly, PDF & Email

پاکستانی شارٹ فلم’نام بدل دینا‘ کانز ورلڈ فلم فیسٹیول کی بہترین شارٹ فلموں کی فہرست میں شامل کر لی گئی۔

پاکستانی ہدایتکارہ،  ارشیلا سلمان کی اس 26 منٹ کی شارٹ فلم میں حال ہی میں شوبز انڈسٹری میں قدم رکھنے والی اداکارہ حرا خان اور ارسلان خان نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔

نام بدل دینا ’ویمن سائیکولوجی‘ پر مبنی ہےاس فلم کی کہانی دو گہرے دوستوں  کے گرد گھومتی ہے جو بہترین دوست ہونے کے ساتھ ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ جاتے ہیں۔

فلم کے ایگزیکٹیو پروڈیوسر نوید فاروقی کے مطابق انہو ں نے اس فلم میں ایک میاں بیوی کے درمیان گہری دوستی اور محبت کو دکھانے کی کوشش کی ہے۔

یاد رہے کہ اس فلم کی کہانی ردا بلال نے لکھی ہے جس کو کانز میں نامزد ہونے سے قبل چھ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں ایوارڈز سے نوازا جا چکا ہے۔

واضح رہے کہ کانز فلم فیسٹیول کی بہترین شارٹ فلموں کی فہرست میں پاکستانی فلم ’نام بدل دینا ‘ کے ساتھ  مختلف ممالک کی 6 دیگر فلموں کے نام بھی شامل ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos