سوڈان میں فوج اور پیرا ملٹری کے درمیان جھڑپیں ، کئی صوبے جنگ کی زد میں

[post-views]
[post-views]

سوڈان میں فوج اور پیرا ملٹری کے درمیان جھڑپیں جاری  ہیں جو 11 صوبوں تک پھیل گئی ہیں۔

 غیر ملکی میڈیا کے مطابق سوڈان میں فوج اور پیرا ملٹری کے درمیان جھڑپوں میں ہلاکتوں کی تعداد 512 ہو گئی جب کہ 4 ہزار سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

ریپبلک پالیسی اردو انگریزی میگزین خریدنے کیلئے لنک پر کلک کریں۔

https://www.daraz.pk/shop/3lyw0kmd

اس کے علاوہ سوڈان سے 50 سے زائد ممالک کے 1700 شہریوں کو لے کر بحری جہاز سعودی عرب پہنچ گیا، جدہ پہنچنے والوں میں پاکستانی شہری بھی شامل ہیں۔

دوسری جانب سوڈان کے شہریوں نے پڑوسی ممالک کی جانب رخ کرلیا جہاں انہوں نے  مصر، چاڈ اور جنوبی سوڈان میں پناہ لے لی ہے۔

سوڈانی فوج نے معزول صدر عمرالبشیر کی جیل سے فرار کی تردید کردی جب کہ امریکا نے سوڈان میں جنگ بندی اور مسئلے کے سیاسی حل پر زور دیا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos