سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کیلئے درخواست پر سپریم کورٹ کا فل کورٹ بینچ تشکیل دے دیا گیا

[post-views]
[post-views]

سپریم کورٹ آ ف پاکستان نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کے معاملے پر 13 ججز پر مشتمل فل کورٹ بینچ تشکیل دے دیا۔

چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ سپریم کورٹ فل بینچ کے سربراہ ہوں گے ۔

جسٹس مسرت ہلالی علالت کے باعث بینچ میں شامل نہیں ۔

عدالت نے کیس کی سماعت 3 جون کو مقرر کر دی۔

واضح رہے کہ جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ معطل کر دیا تھا۔

جس کے بعد پریکٹس اینڈ پروسیجر قانون کے تحت آئینی نکتے کی تشریح اور بڑے بینچ کی تشکیل کے لیے معاملہ ججز کمیٹی کو بھجوایا گیا تھا۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos