Premium Content

سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کے انتخابی نشان کے حوالے سے درخواست نمٹا دی

Print Friendly, PDF & Email

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے بدھ کو پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے پارٹی سے انتخابی نشان بلے لینے کے پشاور ہائی کورٹ کے عبوری حکم کے خلاف درخواست واپس لینے پر نمٹا دی۔

سپریم کورٹ میں کارروائی شروع ہوتے ہی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے یہ موقف اختیار کرتے ہوئے اپنی درخواست واپس لے لی کہ پشاور ہائیکورٹ  میں انتخابی نشان ’بلے‘ کی بحالی کے لیے اسی طرح کی ایک اور درخواست کی سماعت کی جا رہی ہے۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز  کی سربراہی میں جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس مسرت ہلالی پر مشتمل تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔

پی ٹی آئی کے وکیل حامد خان نے کہا کہ پارٹی کی درخواست پشاور ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہے۔ پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی کے انتخابی نشان ’بلے‘ کو بحال کرنے کی اپیل دائر کی تھی۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos