Premium Content

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی ٹرافی نے پاکستان کا دورہ شروع کر دیا

Print Friendly, PDF & Email

اسلام آباد: آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی ٹرافی گزشتہ روز پاکستان پہنچ گئی اور وہ کرکٹ سے محبت کرنے والے ملک میں اپنے قیام کے دوران چند شہروں کا دورہ کرے گی۔

ٹرافی کی رونمائی اسلام آباد میں کی گئی اور یہ لاہور اور ایبٹ آباد کا بھی دورہ کرے گی۔ٹرافی کو اسلام آباد میں قومی اسمبلی کے سامنے نمائش کے لیے رکھا گیا۔

ٹرافی ہفتہ کو لاہور میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) پہنچے گی جب پاکستان نیوزی لینڈ کے خلاف آخری ٹی ٹوئنٹی کھیلے گا۔

ٹرافی کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں میچ کے دوران نمائش کے لیے رکھا جائے گا۔

ٹرافی کے دورے کا باقاعدہ آغاز گزشتہ ماہ نیویارک سے کیا گیا تھا۔ مردوں کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا نواں ایڈیشن یکم جون 2024 سے شروع ہوگاجو کہ امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں کھیلا جائے گا۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos