Premium Content

بلاگ تلاش کریں۔

مشورہ

دی لیجنڈ آف مولا جٹ فلم بھارت میں 30 دسمبر کو ریلیز کی جائے گی

Print Friendly, PDF & Email

پاکستان سمیت دنیا بھر میں باکس آفس پر ریکارڈ بزنس کرنے والی  پاکستانی فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ 30 دسمبر کو بھارتی سینما گھروں میں ریلیزکے لیے  پیش کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: https://republicpolicy.com/the-legend-of-maula-jatt-unstoppable-at-the-box-offices/

بلال لاشاری پروڈکشن کے تحت بننے والی پاکستانی فلم دنیا بھر سے اب تک 220کروڑ روپے کماچکی ہے، بھارت میں ہونے والی ریلیز کے بعد توقع کی جارہی ہے کے فلم اپنی کمائی کے نئے ریکارڈ قائم کرے گی۔

بھارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ 30 دسمبر کو ریلیز ہونے والی دی لیجنڈ آف مولا جٹ کے لیے بھارتی مارکیٹ میں کھلا میدان موجود ہے کیونکہ اس کے مد مقابل کوئی بڑی فلم موجود نہیں اور شاہ رخ خان کی فلم پٹھان کے ریلیز ہونے میں بھی ابھی وقت ہے۔

ذرائع کے مطابق فواد خان،  ماہرہ خان اور ایمان علی  کی بھارت میں موجود فین فالونگ کے باعث توقع کی جارہی ہے کہ انڈین کمرشل سینما گھروں میں بھی دی لیجنڈ آف مولا جٹ اپنی کامیابی کے جھنڈے گاڑے گی۔

مزید پڑھیں: https://republicpolicy.com/fawad-khan-starrer-the-legend-of-maula-jatt-sets-new-record-by-making-9m-at-the-worldwide-box-office/

ابتدائی طورپر دی لیجنڈ آف مولاجٹ پنجابی زبان میں ریلیز کی جائے گی تاہم فلم بینوں کی دلچسپی کو مد نظر رکھتے ہوئے دیگر زبانوں میں بھی پیش کیا جاسکتا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos