ایفرو ٹی 10 لیگ 2024 کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے۔
نو دن تک جاری رہنے والے ٹورنامنٹ میں 25 میچز کھیلے جائینگے،پہلا میچ ڈربن وولوز اور جوبرگ بنگلہ ٹائیگرز کے درمیان 21 ستمبر کو کھیلا جائیگا۔
گروپ میچز 27 ستمبر تک جاری رہیں گے،ٹورنامنٹ کا پلے آف راؤنڈ 28 ستمبر کو کھیلا جائیگا۔
زم ایفرو ٹی 10 لیگ سیزن ٹو کا فائنل 29 ستمبر کو شیڈول ہے،ٹورنامنٹ کے تمام میچز ہرارے میں کھیلیں جائینگے۔