Premium Content

ترک قوم اپنے فیصلے خود کرتی ہے مغرب نہیں، صدر طیب اردوان

Print Friendly, PDF & Email

استنبول: ترکیہ کے صدر طیب اردوان نے کہا ہے کہ ترکیہ کے عوام اپنے ملک کے لیے فیصلے خود کرتے ہیں مغرب نہیں۔

حالیہ صدارتی انتخابات میں ترکیہ کے دوبارہ صدر منتخب ہونے والے صدر طیب اردوان نے بیان میں کہا کہ کوئی سمجھوتہ کیے بغیر ترکیہ پر ترقی کے دروازے کھول دئیے۔ دوبارہ صدارت کی ذمہ داری ملنے کے بعد ہم سب مل کر اسے ترکیہ کی صدی بنائیں گے۔ یہ وقت متحد ہونے اور کام کرنے کا ہے۔

Don’t forget to Subscribe our channel & Press Bell Icon.

صدر اردوان نے مزید کہا کہ  سلطنت عثمانیہ کو استنبول فتح کیے ہوئے 570 برس مکمل ہوگئے جو ہماری تاریخ کا فیصلہ کن موڑ تھا۔ حالیہ صدارتی الیکشن بھی ترکیہ کے لیے ایسا ہی ٹرننگ پوائنٹ ہے۔

آن لائن رپبلک پالیسی کا میگزین پڑھنے کیلئے کلک کریں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری  اولین ذمہ داری 6 فروری کے زلزلے میں تباہ ہونے والے شہروں کی آبادکاری ہے۔ ہم لوگوں کی زندگی کو بہتر بنائیں گے اور مہنگائی کم کریں گے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos