Premium Content

بلاگ تلاش کریں۔

مشورہ

ترکیہ زلزلہ متاثرین کیلیے وزیر اعظم ریلیف فنڈ اکاؤنٹ قائم، کابینہ کا ایک ماہ کی تنخواہ دینے کا اعلان

Print Friendly, PDF & Email

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر ترکیہ کے زلزلہ متاثرین کیلیے ’’وزیراعظم ریلیف فنڈ‘ اکاؤنٹ قائم کر دیاگیا، کابینہ اراکین نے ایک ماہ جبکہ گریڈ 18 سے گریڈ 22 کے سرکاری افسران نے ایک دن کی تنخواہ ترکیہ زلزلہ متاثرین کیلیے عطیہ کرنے کا اعلان کیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم ریلیف فنڈ جی 12166 کے قیام کا نوٹی فکیشن جاری کردیاگیا،  جو آفس آف دی کنٹرولر جنرل آف اکاؤنٹس نے نوٹیفیکیشن جاری کیا،وزیراعظم نے برادر ملک ترکیہ کے زلزلہ متاثرین کی امداد کے لئےفنڈ بنانے کا اعلان کیا تھا۔

مزید پڑھیں: https://republicpolicy.com/turkey-aur-sham-main-tabah-kun-zalzly-amwat/

قبل ازیں وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں ترکیہ اور شام میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی اموات اور بڑے پیمانے پر مالی نقصان پر گیرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا۔

وزیراعظم نے ترکیہ زلزلہ زدگان کے لیے قائم کیے گئے ریلیف فنڈ میں تمام پاکستانیوں کو بڑھ چڑھ کر حصہ ڈالنے کی اپیل کی جبکہ اجلاس میں وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر ترکیہ کے زلزلہ زدگان کے لیے اپنی ایک ماہ کی تنخواہ بطور عطیہ کرنے کا فیصلہ کیا۔

فیصلے کے مطابق وفاقی حکومت کے گریڈ 18 سے گریڈ 22 کے سرکاری افسران کی ایک دن کی تنخواہ ترکیہ کے زلزلہ زدگان کے لیے قائم فنڈ میں بطور عطیہ دی جائے گی۔

کابینہ اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ یک جان دو قالب ہیں، ترکیہ 2022 کے تاریخی سیلاب میں اپنے پاکستانی بھائیوں کی مدد میں پیش پیش رہا، پاکستانی قوم اپنے ترک بہن بھائیوں کو مصیبت کی اس گھڑی میں بالکل اکیلا نہیں چھوڑے گی، میں بذاتِ خود کل زلزلہ زدہ علاقوں کے دورے کے لیے ترکیہ روانہ ہورہا ہوں، امدادی سامان کے علاوہ میں نے فوری طور پر امدادی ٹیمیں امدادی سرگرمیوں میں ہاتھ بٹانے کے لیے ترکیہ روانہ کیں۔

مزید پڑھیں: https://republicpolicy.com/turkey-or-shaam-may-zalzalay-say-tabahi-halaktain-1400/

انہوں نے کہا کہ ترکیہ اور شام میں مصیبت میں گھرے اپنے زلزلہ زدگان بہن بھائیوں کی پاکستان ہر ممکن مدد کی جائے گی، مجھ سمیت پوری پاکستانی قوم اس المناک قدرتی آفت میں ترکیہ اور شام کی عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں جاں بحق افراد کی مغفرت، اہلِ خانہ کے لیے صبرِ جمیل اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی گئی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos