Premium Content

Add

وفاقی حکومت کا پنجاب میں ایف سی اور رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ

Print Friendly, PDF & Email

وفاقی حکومت نے پنجاب کی موجودہ صورت حال کے پیش نظر امن و امان برقرار رکھنے کے لیے صوبے میں رینجرز اور ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے  مطابق وفاقی قانون نافذ کرنے والے ادارے پنجاب میں امن و امان اور صوبے میں آئین و قانون کی عمل داری سے متعلق امور سرانجام دیں گے۔

https://republicpolicy.com/qoumi-idarun-ki-report-k-mutabiq-ctd-kyberpakhtunkhawa-dehshat/ :مزید پڑھیں

ذرائع کے مطابق امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے پولیس کے ساتھ پنجاب رینجرز اور ایف سی کو بھی تعینات کیا جائے گا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ نے چیف سیکرٹری اورآئی جی پنجاب کوامن وامان قائم رکھنے،عوام کے جان ومال کی حفاظت اور اپنے فرائض آئین اور قانون کے مطابق ادا کرنے کی ہدایت کی ہے۔

علاوہ ازیں رانا ثناء  اللہ نے یہ بھی واضح کیا کہ کوئی بھی سرکاری افسر  یا اہلکارآئین کے برعکس کسی بھی عمل کا حصہ نہ بنے، بصورت دیگر اُس کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

https://republicpolicy.com/francis-bacons-of-great-place-and-bureaucracy-of-pakistan/ :مزید پڑھیں

دوسری جانب وزارت داخلہ نے گورنر ہاؤس لاہور میں رینجرز تعینات کرنے کانوٹی فکیشن جاری کردیا، جس میں کہا گیا ہے کہ امن و امان کی صورت حال کو کنٹرول کرنے کیلیے گورنر ہاؤس میں رینجرز تعینات کی جارہی ہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پنجاب رینجرز کوہدایت کی گئی ہے کہ وہ گورنر پنجاب کی ہدایت پر حفاظتی اقدامات کریں ۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

AD-1