Premium Content

وزیراعظم پاکستان کا امریکی رکن کانگریس سے ٹیلی فونک رابطہ

Print Friendly, PDF & Email

وزیر اعظم آفس نے امریکی ڈیموکریٹک پارٹی کے سینئر رہنما اور رکن کانگریس ڈاکٹر آصف محمود سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے پاکستان کے سیاسی حالات سے متعلق حالیہ بیانات پر تشویش کا اظہار کردیا۔ذرائع کے مطابق رکن کانگریس سے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران وزیر اعظم نے ڈاکٹر آصف محمود کی جانب سے دیے گئے بیانات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مشکل وقت سے گزر رہا ہے، اس وقت اسے آپ جیسے دوستوں کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں :https://republicpolicy.com/pakistan-k-atomy-program-se-mutaliq-koi-shart/

وزیر اعظم کے ساتھ اپنی ٹیلی فونک گفتگو کے دوران امریکی رکن کانگریس ڈاکٹر آصف محمود کا کہنا تھا کہ میرا کام اور دوستی صرف پاکستان کے ساتھ ہے، پاکستان کی بہتری اور انسانی حقوق کیلئے کام جاری رکھوں گا۔دوسری جانب پیپلزپارٹی کی رہنما فریال تالپورنے بھی ڈاکٹر آصف سے رابطہ کرتے ہوئے بیانات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔یاد رہے کہ ڈاکٹر آصف کچھ روز قبل امریکی وفد کے ساتھ پاکستان آئے تھے، اپنے دورہ پاکستان کے دوران انہوں نے سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے بھی ملاقات کی تھی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos