نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کے ان پٹ کی بنیاد پر ایک جامع حکمت عملی مرتب کریں اور پیش کریں۔
وہ اسلام آباد میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی کارکردگی بہتر بنانے سے متعلق اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔وزیراعظم نے کہا کہ ٹیکس کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال ناگزیر ہے۔
انہوں نے کہا کہ محصولات کی وصولی قومی معیشت کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہے۔
Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.
وزیر اعظم نے کہا کہ حال ہی میں سمگلنگ کو روکنے کے لیے مختلف موثر اقدامات کیے گئے ہیں، اس کے مطلوبہ نتائج حاصل کرنے کے لیے مزید محنت کی ضرورت ہے۔اجلاس کو ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنے اور ٹیکس کے نظام کو ڈیجیٹل کرنے کے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔
شرکاء نے ایف بی آر کی تنظیم نو کے لیے مختلف تجاویز پر بھی غور کیا۔