وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہونے والے نقصانات کی رپورٹ طلب کر لی۔
وزیراعلیٰ نے صوبے میں بارشوں سے ہونے والے حادثات میں جانی نقصان پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ کو بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں تیز کرنے کی ہدایات جاری کیں۔
وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے متعلقہ حکام کو تمام بلاک شدہ سڑکیں کھولنے کے لیے فوری اقدامات کرنے کا حکم دیا۔
خیبرپختونخوا میں بارشوں اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے، چھتیں گرنے اور مٹی کے تودے گرنے کے واقعات میں سات افراد جاں بحق ہوگئے۔
ڈی جی ریسکیو پشاور کے مطابق بارش سے متعلقہ واقعات میں 5 بچے، ایک خاتون اور ایک مرد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 5 افراد زخمی ہوئے۔
پشاور، لوئر دیر، مالاکنڈ اور باجوڑ میں چھتیں گرنے کے واقعات میں متعدد مویشی بھی ہلاک ہوئے۔
Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.