وزیر اعظم شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ بجلی چوری میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور اس سلسلے میں کوئی رعایت نہ برتی جائے۔
وہ اسلام آباد میں وزیر داخلہ اور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ سید محسن نقوی سے گفتگو کر رہے تھے۔
وزیراعظم کو بجلی چوری کی روک تھام کے حوالے سے وفاقی تحقیقاتی ادارے کو تفویض کردہ ٹاسک کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا گیا۔
شہباز شریف کو وفاقی تحقیقاتی ادارے اور نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی میں ری اسٹرکچرنگ اور مجوزہ اصلاحات کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔
ملک کی مجموعی سیاسی اور سکیورٹی صورتحال، وزارت داخلہ، انسداد منشیات اور پاکستان کرکٹ بورڈ سے متعلق امور بھی زیر بحث آئے۔
Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.