Premium Content

ضمنی انتخاب: این اے 148ملتان، پی پی کےامیدوار علی قاسم گیلانی نے میدان مار لیا

Print Friendly, PDF & Email

این اے 148ملتان کے ضمنی الیکشن میں غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے علی قاسم گیلانی نے میدان مار لیا، سنی اتحاد کونسل کے امیدوار ملک تیمور الطاف دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے 148 کے ضمنی الیکشن میں پاکستان پیپلز پارٹی کے علی قاسم گیلانی نے 85 ہزار 850 ووٹ حاصل کرکے کامیابی  حاصل کی جبکہ سنی اتحاد کونسل کے ملک تیمور نے 53 ہزار 449 ووٹ حاصل کیے۔

اس طرح علی قاسم گیلانی 32 ہزار 401 ووٹوں کی برتری سے کامیاب ہوئے، غیر سرکاری نتائج میں علی قاسم گیلانی کی کامیابی کا اعلان ہوتے ہی ملتان کے پیپلز پارٹی کے رہنما اور ورکرز گیلانی ہاؤس پہنچ گئے۔

پی پی کارکنان نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے اور آتش بازی کا بھی مظاہرہ کیا۔

اس موقع پر نو منتخب ممبر قومی اسمبلی علی قاسم گیلانی کا کہنا تھا کہ اس حلقہ کے عوام نے ان کو بھاری اکثریت سے جتوایا ہے، آنے والے پانچ سالوں میں عوام کی خدمت کریں گے۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos