Premium Content

مولانا طارق جمیل کو کینیڈا میں دل کا دورہ، ہسپتال داخل

Print Friendly, PDF & Email
پاکستان کے معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کو کینیڈا میں دل کا دورہ پڑنے کے بعد ہسپتال داخل کردیا گیا ہے۔
منگل کو مولانا طارق جمیل کے بیٹے یوسف جمیل نے منگل کو عالم دین کی طبعیت کی ناسازی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ’بابا جان اس وقت کینیڈا مین ہیں اور ان کو دل کا دورہ پڑنے پر ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔‘
انہوں نے اپنی ایک ٹویٹ میں عالم دین کے چاہنے والوں سے اپنے والد کی صحتیابی کی دعا کی درخواست کرتے ہوئے مزید لکھا کہ ’اللہ کے فضل سے اب ان کی حالت بہت بہتر ہے۔‘
مولانا طارق جمیل کو اس سے قبل جنوری 2019 میں بھی دل کا دورہ پڑا تھا جس کے بعد انہیں لاہور کے ایک ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ تاہم انہیں انجیو گرافی کے بعد گھر جانے کی اجازت دے دی گئی تھی۔
گذشتہ برس انہیں پاکستانی حکومت کی جانب سے ’پراڈ آف پرفارمنس‘ ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔

More news: https://republicpolicy.com/imran-khan-ny-china-ko-itna-naraz-kr-diya-tha/

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos