اگر امن نہ آیا تو مزید حملے کریں گے، صدر ٹرمپ کی ایران کو وارننگ

[post-views]
[post-views]

| 22 جون 2025 | ریپبلک پالیسی ویب ڈیسک

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ امریکی افواج نے ایران کی تین مرکزی جوہری تنصیبات — نطنز، اصفہان اور فردو — پر بھرپور فضائی حملے کر کے انہیں مکمل طور پر تباہ کر دیا ہے۔

وائٹ ہاؤس سے قوم سے خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے ان حملوں کو “شاندار فوجی کامیابی” قرار دیا اور خبردار کیا کہ اگر جلد امن قائم نہ ہوا تو امریکہ ایران کے دیگر اہداف کو بھی “تیزی، مہارت اور درستگی” سے نشانہ بنائے گا۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ ایران کی حکومت کا تختہ الٹنا نہیں چاہتا، اور واشنگٹن نے تہران کو سفارتی پیغام کے ذریعے واضح کیا ہے کہ یہ حملے صرف جوہری خطرہ ختم کرنے کے لیے تھے۔

ایرانی حکام نے فردو کی تنصیب پر حملے کی تصدیق کرتے ہوئے امریکی اقدام کو اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قانون کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا۔ ایرانی وزیر خارجہ نے خبردار کیا کہ ایران اپنی خودمختاری کے دفاع کے لیے تمام آپشنز استعمال کرے گا۔

دوسری جانب، اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ٹرمپ کو “تاریخی اقدام” پر مبارکباد دی اور کہا کہ یہ حملے خطے میں طاقت کا توازن بدل سکتے ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos