دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکا نے ایران پر ممکنہ حملے کے لیے پاکستان سے فضائی حدود استعمال کرنے کی کوئی درخواست نہیں کی۔ ترجمان نے ہفتہ وار بریفنگ میں واضح کیا کہ اس حوالے سے زیر گردش خبریں بے بنیاد ہیں۔
سندھ طاس معاہدے پر بات کرتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ پاکستان اپنے آبی حقوق پر کوئی سمجھوتا نہیں کرے گا اور تمام قانونی راستے اختیار کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی ثالثی عدالت کا فیصلہ مغربی دریاؤں پر بھارت کے اختیارات کی حدود واضح کرتا ہے، جبکہ معاہدے سے یکطرفہ علیحدگی کی کوئی گنجائش موجود نہیں۔
ترجمان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف 23 سے 26 مئی تک چین کا دورہ کریں گے اور چینی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔
متحدہ عرب امارات سے پاکستانیوں کی بے دخلی کے الزامات کو بھی دفتر خارجہ نے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے اعداد و شمار مبالغہ آمیز انداز میں پیش کیے جا رہے ہیں۔









