امریکا، برطانیہ اور آسٹریلیا کا سکیورٹی اتحاد، چین کا اختلاف

[post-views]
[post-views]

امریکا، برطانیہ اور آسٹریلیا کا جوہری آبدوز کے منصوبے پر اتفاق جبکہ چین نے معاہدے پر تحفظات کا اظہار کر دیا۔متفقہ معاہدے کے تحت آسٹریلیا کو جوہری توانائی سے چلنے والی کم از کم تین امریکی آبدوزیں ملیں گی۔تینوں ممالک برطانیہ کے تیارکردہ رولز رائس ری ایکٹر سمیت جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ایک نیا بیڑا بنانے کیلئے بھی کام کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: https://republicpolicy.com/china-america-fighter-tiyaro-ka-amna-samna/

اس حوالے سے بات کرتے ہوئے امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ یہ معاہدہ آسٹریلیا کے ایٹمی ہتھیاروں سے پاک ملک ہونے کے عزم کو خطرے میں نہیں ڈالے گا۔چین نے معاہدے کو غلطی اور خطرات سے بھرا راستہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ تینوں ممالک اپنے اپنے جغرافیائی سیاسی مفادات کی خاطر بین الاقوامی برادریوں کے تحفظات کو یکسر نظر انداز کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ  امریکا ،برطانیہ اورآسٹریلیا کے درمیان  بحرہند اوربحرالکاہل( انڈو پیسفک) میں چین کےبڑھتے ہوئے اثرو رسوخ کا مقابلہ کرنےکیلئے2021 میں  نئے سکیورٹی اتحاد کا اعلان کیا گیا تھا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos