برازیل میں’’اوروپوش وائرس‘‘ سے پہلی ہلاکت ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ سات ہزار نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔
خبررساں ادارے کے مطابق برازیل کی وزارت صحت سے جاری بیان کے مطابق شمال مشرقی برازیل میں اوروپوش وائرس سے متاثرہ ایک 30 سالہ خاتون جس میں بظاہر ڈینگی وائرس کی شدید علامات پائی گئی تھیں جوکہ جانبر نہ ہوسکی۔
رواں سال اوروپوش وائرس انفیکشن کے 7ہزار 236 کیس ریکارڈ کیے گئے ہیں، جن میں سے زیادہ تر امیزوناس اور رونڈونیا کی ریاستوں سے رپورٹ ہوئے ہیں، اوروپوش وائرل انفیکشن کی علامات عام طور پر مچھر مکھی کاٹنے کے چار سے آٹھ دن بعد شروع ہوتی ہیں۔
Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.
صحت ایجنسی کے مطابق اس وائرس کی علامات عام طور پر تین سے چھ دن تک رہتی ہیں، ڈینگی جیسی علامات کے ساتھ، بخار، پٹھوں میں درد، جوڑوں کی اکڑن، سر درد، الٹی، متلی، سردی لگنا یا روشنی کی حساسیت لاحق ہو جاتی ہے جبکہ سنگین معاملات میں جان لیوا پیچیدگیاں ہو سکتی ہیں جیسا کہ تشنج وغیرہ ۔
اوروپوش وائرس کی پہلی بار 1960 میں برازیل میں نشاندہی ہو ئی تھی ۔
یو ایس سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن کے مطابق اس وقت بولیویا، برازیل، کولمبیا، کیوبا اور پیرو کے کچھ حصوں میں اوروپوش وائرس کی وبا پھیلی ہوئی ہے۔