بیساکھی میلے میں شرکت کے لیے بھارت سے تین ہزار سکھ یاتری آج واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان میں داخل ہوں گے۔
متروکہ وقف املاک بورڈ کے ترجمان کے مطابق یاتریوں کا استقبال بورڈ کے اعلیٰ حکام کے علاوہ سکھ برادری کے رہنما بھی کریں گے۔
پاکستان میں اپنے قیام کے دوران، یاتری خصوصی ٹرینوں کے ذریعے حسن ابدال، ننکانہ صاحب، نارووال، ایمن آباد اور بادامی باغ لاہور میں اپنے مذہبی مقامات کا دورہ کریں گے۔
ای ٹی پی بی کی جانب سے یاتریوں کے لیے رہائش، سکیورٹی، ٹرانسپورٹ اور میڈیکل سمیت تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔
Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.