Premium Content

Add

بارسلونا ویمنز فٹبال ٹیم نے لگاتار 50 میچز جیت کر نئی تاریخ رقم کردی

Print Friendly, PDF & Email

میڈرڈ: اسپینش فٹبال کلب بارسلونا کی ویمنز ٹیم نے 50 میچز لگاتار جیت کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ سیزن میں بارسلونا کی ٹیم نے لیگ کے تمام میچز اپنے نام کیے اور پوائنٹس ٹیبل پر تیسری پوزیشن پر موجود ہیں تاہم انکے دو میچز اب بھی باقی ہیں، جس کے بعد ٹیبل کی صورتحال واضح ہوجائے گی۔

مزید پڑھیں: https://republicpolicy.com/morroco-ki-tarikh-aur-qatar-football-world-cup/

ہیڈ کوچ جوناتن گرلڈیز کی سربراہی میں شاندار پرفامنس کا مظاہرہ کرنے والی بارسلونا کی ویمنز ٹیم سال 2019 کے بعد سے ہوم گراؤنڈ پر ایک بھی میچ نہیں ہاری ہے۔

بارسلونا کی ٹیم شاندار لیگ فارم کے باوجود سیزن میں ویمنز لیگ میں ہار گئی تھی، انہیں جرمن سائیڈ بایرن میونخ نے گروپ مرحلے میں 1-3 سے شکست دی تھی تاہم اسکے باوجود انکی پرفارمنس پر کوئی اثر نہ پڑا۔

اسپین کے معروف فٹبال کلب کی ویمنز ٹیم کے جارحانہ کھیل نے ویمنز لیگ کے کوارٹر فائنل بارسلونا اور ریئل میڈرڈ کے درمیان میچ 91 ہزار 553 افراد نے دیکھا تھا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

AD-1