چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی، چوہدری مونس الہی اور چوہدری حسین الہی کی ملاقات: ملک میں موجود سیاسی امور اور مستقبل کے لائحہ عمل پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔
زمان پارک میں ہونے والی ملا قات میں اسمبلی کی تحلیل کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی گئی۔ وزیر اعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ پنجاب کی حکومت عمران خان کی امانت ہے اور یہ امانت انہیں واپس کر دی ہے ۔ عمران خان جو بھی فیصلہ کریں گے ہم ہر فیصلے میں ساتھ دیں گے۔ اُن کا کہنا ت تھا کہ عمران خان نے مخالفین کی سیاست کو زیرو کر دیا ہے افواہیں پھیلانے والے پہلے کی طرح اب بھی ناکام رہیں گے۔
چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ مستقبل میں بھی پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ مل کرچلیں گے۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان پنجاب اور خیبرپختوانخوا کے وزرائے اعلی کو ساتھ بٹھا کر اسمبلی تحلیل کرنے کے فیصلے کا اعلان کریں گے۔