متعدد ریکارڈز اپنے نام کرنے والی بلاک بسٹر پاکستانی پنجابی فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ کی ریلیز بھارتی سینسر بورڈ سے منظوری کے باوجود ایک مرتبہ پھر بھارت میں ملتوی کر دی گئی۔
بھارتی کمپنی کے چیف پروگرام راجین در سنگھ جیالا نے بھارتی میڈیا کو بتایا تھا کہ بھارت میں 30 دسمبرکو فواد خان اور ماہرہ خان کی فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ ریلیز کی جا ئے گی۔
مزید پڑھیں: https://republicpolicy.com/the-legend-of-maulat-jutt-film-baharat-ma-30-december/
بھارتی میڈیا کے مطابق پی وی آر سینماکے انسٹاگرام پیج پر فلم کی ریلیز کے حوالے سے آفیشیل اعلان بھی کیا گیا تاہم اس پوسٹ کو جلد ہی پیج سے ڈیلیٹ کر دیا گیا تھا اور 30 دسمبر کو پڑوسی ملک میں پاکستان فلم کی نمائش نامعلوم وجوہات کی بنا پر نہیں کی گئی۔رپورٹس کے مطابق سینما کے ایک گروپ نے تصدیق کی کہ انہیں فلم ڈسٹری بیوشن کمپنی ’زی اسٹوڈیو‘ نے فلم کی نمائش مؤخر کرنے سے متعلق آگاہ کر دیا ہے، بات چیت جاری ہے، امید ہے جلد ہی فلم کی ریلیز کی نئی تاریخ کا فیصلہ ہوگا۔
فلم کا التوا ایسے وقت میں آیا ہے جب ہندوستان میں ہندو انتہا پسند گروپوں نے اس فلم کی ریلیز کی مخالفت کرنے سمیت سینما مالکان کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔
مزید پڑھیں: https://republicpolicy.com/the-legend-of-maula-jutt-ny-ek-aur-record/
خیال رہے کہ مولا جٹ کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں 13 اکتوبر کو ریلیز کیا گیا تھا اور فلم نے اب تک دنیا بھر سے 250 کروڑ تک کی کمائی کر چکی ہے۔