Premium Content

Add

انگلینڈ ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 354 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی

Print Friendly, PDF & Email

انگلینڈ کرکٹ ٹیم پاکستان کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کے دوسرے روز 354 رنز بنا کر آؤٹ گئی۔ انگلینڈ ٹیم نے  پہلی اننگز میں پاکستان کے اوپر 50 رنز کی برتری حاصل کر لی ہے۔ اس سے قبل پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں 304 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔

Read More: https://republicpolicy.com/england-ne-test-k-pehly-din-k-ikhtetam-par/

انگلینڈ ٹیم نے دوسرے روز ایک وکٹ کے نقصان پر 7 رنز سے  کھیل کا آغاز کیا ۔ 58 رنز کے مجموعی اسکور پر انکی 2 وکٹیں گر گئیں، بین ڈکٹ 26 جبکہ جوئے روٹ بغیر کوئی رنز بنائے نعمان  علی کا شکار بنے۔ دیگر کھلاڑیوں میں اوپنر ریک کرولی صفر، اولی پوپ 51، کپتان بین اسٹوکس 26، مارک ووڈ 35 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

Read More: https://republicpolicy.com/england-ki-cricket-team-aj-atwar-ko-subah-sawary/

انگلینڈ کی جانب سے ہیری بروک نے 3 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے 111 جبکہ بین فوکس نے 64 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیل کر ٹیم کی پوزیشن مستحکم کردی۔پا کستان کی جانب سے ابرار احمد اور نعمان علی نے 4،4 جبکہ محمد وسیم جونئیر نے ایک وکٹ حاصل کی۔

جواب میں پاکستان نے دوسرے روز کھیل کے اختتام پر اپنی دوسری اننگز میں بغیر کسی نقصان کے 21 رنز بنا لیے۔ اوپنر عبداللہ شفیق 14 اور شان مسعود 3 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

AD-1