Premium Content

فاسٹ بولر وہاب ریاض بھی پنجاب کی نگران کابینہ میں شامل

Print Friendly, PDF & Email

لاہور : پنجاب کے نامزد 11 نگران وزرا میں سے 8 نے حلف اٹھا لیا، گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے  نگران وزرا سے حلف لیا۔

حلف اٹھانے والوں میں ایس ایم تنویر، ڈاکٹرجاوید اکرم، ابراہیم مراد، بلال افضل، ڈاکٹر جمال  ناصر، منصور  قادر،  سید اظفر علی ناصر اور عامر میر شامل ہیں۔

2 نامزد ارکان تمکنت کریم اور نسیم صادق نے بطور نگران وزیر حلف اٹھانے سے انکار کردیا ہے جس کی وجہ سامنے نہیں آسکی۔

مزید پڑھیں: https://republicpolicy.com/nagran-wazir-e-alaa-punjab-mohsin-naqvi/

ذارئع کا کہنا ہے کہ فاسٹ بولر وہاب ریاض ملک سے باہر ہونے کے باعث حلف نہ اٹھا سکے۔

وہاب ریاض نے نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی کہ وہ وطن واپس آکر پاکستان کے سب سے بڑے صوبے کے وزیر کھیل کے طور پر ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ نگران کابینہ صوبے میں انتخابات ہونے تک ذمہ داریاں سنبھالے گی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos