Premium Content

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای اور حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ کا انتقام کا عزم

Print Friendly, PDF & Email

مشرق وسطیٰ، اور وسیع تر عالمی برادری، اجتماعی طور پر اپنی سانسیں روکے ہوئے ہے، یہ دیکھنے کے لیے کہ ایران اور اس کے علاقائی اتحادی اس ہفتے کے شروع میں حماس کے رہنما اسماعیل ہانیہ اور حزب اللہ کے کمانڈر فواد شکر کے اسرائیل کے ہاتھوں ہونے والے قتل پر کیا ردعمل ظاہر کرتے ہیں۔ اسرائیلی اشتعال انگیزیوں کا ردعمل تقریباً یقینی ہے۔ یہ ’کب‘ اور ’کیسے‘ ہوگااس کا سب کو انتظار ہے۔

 ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای اور حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ دونوں نے انتقام کا عزم ظاہر کیا ہے۔ ایرانیوں کے لیے، تہران میں ہانیہ جیسے اعلیٰ شخصیت کا قتل ایک بڑی شرمندگی اور سکیورٹی کی کوتاہی ہے، اور اسرائیل کو بغیر کسی تعزیری کارروائی کے چھوڑ دینے کا امکان نہیں ہے۔ اسی طرح، فوادشکر حزب اللہ کے عسکری ڈھانچے میں بہت اونچا عہدے پر فائز تھے، اور اسے بیروت میں لبنانی گروپ کے مضبوط گڑھ دحیہ میں مارنا ایک سرخ لکیر کو عبور کرنے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

 اگرچہ اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ وہ جنگ نہیں چاہتے لیکن وہ یقینی طور پر خطے میں ایک بڑی ہنگامہ آرائی کو ہوا دینے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔ مثال کے طور پر، ہفتے کے روز اسرائیل نے جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے ایک کارکن کو قتل کر دیا۔ دریں اثنا، امریکہ، اسرائیل کا سب سے بڑا غیر ملکی خیر خواہ، ملے جلے اشارے بھیج رہا ہے۔ ایک طرف، امریکی وزیر دفاع نے کہا کہ “سفارت کاری کے مواقع” موجود ہیں، دوسری طرف، واشنگٹن نے متوقع ایرانی حملے کے خلاف اسرائیل کے دفاع کو بڑھانے کے لیے مزید لڑاکا طیارے اور بحری جہاز روانہ کیے ہیں۔اس بات کا امکان نہیں ہے کہ بھاری توپ خانے بھیجنے سے ایران اور اس کے اتحادیوں کو اس بات پر قائل کیا جائے گا کہ امریکہ ’سفارت کاری‘ میں دلچسپی رکھتا ہے، جب تک کہ وہ گن بوٹ کی قسم کا نہ ہو۔

Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.

 مزید برآں، پین ٹاگون کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکہ مختصر نوٹس پر ”قومی سلامتی کے خطرات سے نمٹنے کے لیے“فوج تعینات کرنے کے لیے تیار ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ اسرائیلی سکیورٹی اور امریکی سکیورٹی کے درمیان ٹھیک لائن غائب ہو گئی ہے، اور امریکی انتظامیہ اسرائیل اور اس کےنیچ رویے کے دفاع کے لیے مشرق وسطیٰ کی آگ میں کودنے کے لیے تیار ہے۔

 اگرچہ امریکہ کو فائر پاور اور ٹیکنالوجی میں فائدہ ہو سکتا ہے، لیکن یہ ایران کا گڑھ ہے، اور اس کے پاس پورے خطے میں اتحادی افواج ہیں۔ لہذا، کوئی بھی تصادم طویل اور خطرناک ہوگا۔ اس میں کمی اب بھی ممکن ہے، اور اگر اسرائیل غزہ میں اپنی نسل کشی کی مہم روکتا ہے تو درجہ حرارت نیچے آنا شروع ہو جائے گا۔ اس کے باوجود اس بات کا بہت کم ثبوت ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم  نیتن یاہو امن میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ دنیا کو مشرق وسطیٰ میں متوقع طوفان کے لیے خود کو تیار رکھناچاہیے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos