Premium Content

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کرانے کے لیے پی ٹی آئی کی اپیل دائر

Print Friendly, PDF & Email

 اسلام آباد بلدیاتی انتخابات 31 دسمبر کو کرانے کے لیے پی ٹی آئی نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے سنگل بنچ کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کردی۔

 پی ٹی آئی کے راہنما علی نواز اعوان نے وکیل سردار تیمور اسلم کے ذریعے درخواست دائر کی ہے جس میں کابینہ ڈویژن، وزارت داخلہ، الیکشن کمیشن و دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: https://republicpolicy.com/azad-jammu-kashmir-ma-kal-baldiyati-intekhabat-k/

پی ٹی آئی کی درخواست پر جسٹس محسن اختر کیانی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ کل سماعت کرے گا۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ الیکشن سے گیارہ روز پہلے یونین کونسلز کی تعداد بڑھانے کی کوئی اہمیت نہیں۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ سنگل بنچ کا فیصلہ کالعدم کرکے الیکشن کمیشن کا 20 دسمبر کا فیصلہ بحال کیا جائے، الیکشن کمیشن کو 101 یونین کونسلز میں 31 دسمبر کو الیکشن کرانے کی ہدایت کی جائے۔

سنگل بنچ چیف جسٹس عامر فاروق نے الیکشن کمیشن کو آج 27 دسمبر کو فریقین کو سن کر فیصلہ کرنے کی ہدایت کر رکھی ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos