Premium Content

اسرائیل فوج کی انتہا پسندی مزید 3 فلسطینی شہید

Print Friendly, PDF & Email

نابلس: مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران ایک گھر پر اندھا دھند فائرنگ کر کے 3 فلسطینی نوجوانوں کو شہید کر دیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق تینوں نوجوانوں کو جارحیت پسند اسرائیلی فوج نے نابلس کے پناہ گزین کیمپ میں سرچ آپریشن کے دوران شہید کیا جب کہ 7 فلسطینی زخمی بھی ہوئے جن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔

Don’t forget to Subscribe our channel & Press Bell Icon.

شہید ہونے والے نوجوانوں کی شناخت 24 سالہ عبداللّٰہ ابو حمدان، 30 سالہ فاتی ابو رزق اور 32 سالہ محمد ابو زیتون کے نام سے ہوئی ہے۔

زخمیوں کو قریبی اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ شہادتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

آن لائن رپبلک پالیسی کا میگزین پڑھنے کیلئے کلک کریں۔

سرچ آپریشن کے دوران اسرائیلی فوج نے کئی گھر بھی مسمار کردیے۔ خواتین و بچوں کو ہراساں کیا اور بزرگوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos