Premium Content

پارلیمانی جمہوری نظام عدلیہ کی یرغمالی سے آزاد ہوگا،خواجہ آصف

Print Friendly, PDF & Email

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ الحمدللہ، 26ویں آئینی ترمیم سینیٹ سے منظور ہوگئی ہے۔ پارلیمانی جمہوری نظام عدلیہ کی یرغمالی سے آزاد ہوگا۔

ایک بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ ان شاءاللہ، آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے بھی کچھ دیر میں منظور ہوجائے گی۔

Don’t forget to Subscribe our channel & Press Bell Icon.

انہوں نے کہا کہ ہمارا پارلیمانی جمہوری نظام عدلیہ کی یرغمالی سے آزاد ہوگا۔ ان شاءاللہ، اقتدار جو اللہ کے بعد پاکستانی عوام کی ملکیت ہے عدلیہ کے قبضہ مخالفانہ سے واگزار ہوگا۔

وزیر دفاع نے مزید کہا کہ عدلیہ سیاست کے بجائے عوام کو فوری انصاف کی فراہمی یقینی بنائے گی۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos