Premium Content

Add

بلاگ تلاش کریں۔

مشورہ

موٹر سائیکل اور رکشا چلانے والوں کو رعایتی پٹرول کی فراہمی کا فیصلہ 

Print Friendly, PDF & Email

اسلام آباد: وزیرِ اعظم شہباز شریف نے موٹر سائیکل اور رکشا چلانے والوں کو رعایتی پٹرول کی فراہمی کا اصولی فیصلہ کیا ہے جبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 10لاکھ افراد کو رمضان المبارک میں مفت آٹا فراہم کیا جائیگا۔

وزیرِاعظم کی زیرِصدارت غریب و متوسط طبقے کو مہنگائی کے اثرات سے بچانے کیلیے اقدامات پر اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا۔ اجلاس کو موٹر سائیکل اور رکشہ والوں کیلیے رعایتی پٹرول پر بھی بریفنگ دی گئی، اجلاس کو اس حوالے سے مختلف تجاویز پیش کی گئیں۔ وزیرِ اعظم نے پروگرام کو حتمی شکل دے کر جلد پیش کرنیکی ہدایت کی۔

شہباز شریف نے کہا کہ موٹر سائیکل اور رکشہ والے معاشی طور پر کمزور طبقے سے تعلق رکھتے ہیں اور حکومت ان کو مہنگائی سے بچانے کیلیے ہر ممکن اقدام کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: https://republicpolicy.com/awam-k-liye-kushkabhri-petrol/

ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں موٹرسائیکل سواروں کو 25سے50روپے لٹر سستا پٹرول دینے پر غور کیا گیا، حکومت سالانہ 150ارب روپے کے فنڈ کے ذریعے سستا پٹرول فراہم کرنا چاہتی ہے اور آئی ایم ایف کے اعتراض سے بچنے کیلئے فنڈ کی رقم کارمالکان سے وصول کرنے کا منصوبہ ہے۔

اجلاس میں تجویز دی گئی کہ کار مالکان کیلئے پٹرول قیمت بڑھا کر300سے325روپے لٹر جبکہ موٹر سائیکل سواروں کیلئے قیمت کم کر کے 225سے250روپے لٹر کر دی جائے۔ سستا پٹرول دینے کیلئے ابھی کوئی طریقہ کارطے نہیں کیا گیا تاہم صارفین کو پری پیڈکارڈز یا نقد رقم دینے کے آپشنز زیر غور ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

AD-1