ملک بھر میں بجلی کا بریک ڈاؤن سسٹم کی ناکامی بے نقاب

نیشنل گرڈ میں خرابی سے لاہور، اسلام آباد، کراچی، کوئٹہ سمیت ملک بھر میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ، بجلی کی فراہمی کئی گھنٹے معطل رہنے کی وجہ سے نظام زندگی مفلوج، ایئر پورٹ، انٹرنیٹ اور موبائل فون سروسز شدید متاثر ،ہسپتالوں میں آپر یشنزملتوی، فیکٹریوں میں کام رک گیا، ٹیکسٹائل سیکٹر کو 7 کروڑ سے زیادہ کا نقصان ہوا، وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک میں بجلی کے بریک ڈاؤن کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے اعلی سطح کمیٹی تشکیل دے  کر فوری تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

ملکی سطح پر مکمل بریک ڈاؤن ایک بڑا واقعہ ہے، دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں بھی ایسے واقعات ممکن ہیں لیکن پاکستان میں المیہ یہ ہے ہر سال سردیوں کے موسم میں ایک بار یہ حادثہ ضرور ہونے لگا ہے، گزشتہ برس گدو ٹرپ کر جانے سے پورا ملک اند ھیرے میں ڈوب گیا اس بار کسی اور جگہ یہیں مسئلہ ہو گیا۔ سالانہ بنیادوں پر ایک ہی نقص کا دوبارہ ہو جانا اس امر کی دلیل ہے کہ سسٹم بحیثیت مجموعی خستہ ہو چکا ہے اور اس میں بحالی اور بہتری کے امکانات کم ہوتے جارہے ہیں ۔ وفاقی حکومت نے بھی تسلیم کیا ہے کہ یہ بریک ڈاؤن انفراسٹرکچر کی کمزوری کا نتیجہ ہے جس سے ملک میں اربوں رو پے کا نقصان ہو گیا ہے۔ صرف ٹیکسٹائل سیکٹر میں 7 کروڑ ڈالر کا نقصان ہوا ہے ، دیگر شعبوں کا نقصان اس کے علاوہ ہے ۔ ہم سمجھتے ہیں کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ مکمل انکوائری کے بعد سسٹم کو مضبوط بنانے کے اقدامات کرے ، ملک ایسے واقعات کا معمول برداشت نہیں کرسکتا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos