پاکستان نے آئرلینڈ کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں 6 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 1-2 سے اپنے نام کر لی۔
ڈبلن میں کھیلے گئے میچ میں آئرلینڈ نے پاکستان کو جیتنے کے لیے 179 رنز کا ہدف دیا، جو پاکستانی ٹیم نے 17ویں اوور میں حاصل کرلیا۔ بابر اعظم اور محمد رضوان نے 10ویں مرتبہ سنچری پارٹنرشپ بنائی۔
کپتان بابر اعظم نے6 چوکوں اور 5 چھکوں کی بدولت 75 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی۔ محمد رضوان نے 38 گیندوں پر 56 رنز بنائے۔ صائم ایوب 14 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ اعظم خان 18 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
آئرلینڈ کے مارک ایڈائر نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ ایک وکٹ کریگ ینگ نے لی۔
اس سے قبل سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں پاکستان کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔
آئرلینڈ کے لورکان ٹکر نے 41 گیندوں پر 73 رنز کی اننگز کھیلی، ان کی اننگز میں 13 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔
دیگر کھلاڑیوں میں اینڈی بالبرنی 35 اور ہیری ٹیک ٹور نے 30 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی ۔آئرلینڈ نےمقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹ پر 178 رنز بنائے۔
گرین شرٹس کی طرف سے شاہین آفریدی نے 14 رنز دے کر 3 اورعباس آفریدی نے 43 رنز دے کر 2 جبکہ محمد عامر اور عماد وسیم نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔
Don’t forget to Subscribe our Youtube Channel & Press Bell Icon.