لیما: پیرو میں مسافر بس اور رکشہ میں ٹکر سے آگ بھڑک اُٹھی جس میں جھلس کر 13 افراد ہلاک ہوگئے جن میں سے اکثر کی لاشیں ناقابل شناخت ہیں۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ حادثہ پیرو کے دارالحکومت لیما سے کچھ دوری پر مرکزی شاہراہ پر پیش آیا۔ مسافر بس اور رکشہ میں ٹکراؤ اتنا خوفناک تھا کہ دونوں میں آگ بھڑک اُٹھی۔رکشہ مکمل طور پر جھلس کر خاکستر ہوگئی جب کہ بس بھی اندر سے مکمل جل گئی۔ امداد پہنچنے تک 13 افراد جل کر ہلاک ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: https://republicpolicy.com/itlay-tarkeen-watan-ki-lashay/
بس میں 50 سے زائد مسافر سوار تھے۔ زندہ بچ جانے والے ڈرائیور اور دیگر مسافر کھڑکیوں سے باہر جانے میں کامیاب ہوگئے تھے۔پولیس نے مسافر بس کے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ہے جب کہ رکشہ ڈرائیور جھلس کر مر گیا۔ پیرو میں ٹریفک قوانین کی عدم پاسداری اور سڑکوں کی ابتر حالات کے باعث حادثات عام ہیں۔