Premium Content

وزیراعظم شہباز شریف کا آج دورہ سعودی عرب

Print Friendly, PDF & Email

وزیراعظم شہبازشریف آج سعودی عرب کے دورے پر روانہ ہوں گے، وزیراعظم پیر کو ریاض میں عرب اسلامی سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔

سربراہ اجلاس میں فلسطین کے خلاف جاری اسرائیلی جارحیت سمیت مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈارسعودی عرب پہنچ گئے۔ انہوں نے عمرے کی سعادت حاصل کی۔

Pl, subscribe to the YouTube channel of republicpolicy.com

اسحاق ڈار 11 نومبر کو او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔

گزشتہ روز اسلام آباد میں یوم اقبال کی تقریب سے خطاب میں شہباز شریف نے کہا تھا کہ سعودی عرب اور قطر جا کر کہا کہ اب کشکول لے کر نہیں آئیں گے، ملک کی معاشی صورتحال آہستہ آہستہ بہتر ہورہی ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اقبال کے فلسفے اور خودی کے پیغام پر عمل کرنے کی ضرورت ہے، مصور پاکستان کی شاعری نے قوموں کی تقدیر بدلنے کا پیغام دیا ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Latest Videos